English

گورنینس
جناب عدنان اسدر علی چیئرمین
جناب ایس۔ندیم احمد چیف ایگزیکٹو آفیسر
جناب زبیر رزاق پال والا ڈائریکٹر
جناب مونس عبداللہ نان۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر
ڈاکٹر عطاء الرحمن انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر
محترمہ شائستہ خالق رحمن انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر
جناب مفتی ضیاء السلام نان۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر
محترمہ شائستہ خالق رحمن چیئرپرسن
جناب عدنان اسدر علی رکن
ڈاکٹر عطاء الرحمن رکن
جناب محمدعلی رشید سیکریٹری
محترمہ شائستہ خالق رحمن چیئرپرسن
جناب عدنان اسدر علی رکن
ڈاکٹر عطاء الرحمن رکن
جناب اطہر اقبال سیکریٹری

جناب عدنان اسدر علی
جناب عدنان اسدر علی کو اسٹرکچرل اینڈ فرنسک انجینئرنگ اور کنسٹرکشن مینجمنٹ کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تر تجربہ حاصل ہے وہ ملٹی نیٹ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مشترکہ بانی اور موجودہ چیف ایگزیکٹو ہیں۔ عدنان AAA پارٹنرشپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے پارٹنر بھی ہیں، یہ کمپنی انہوں نے 1987 میں قائم کی تھی جہاں وہ اسٹرکچرل اینڈ فارنسک انجینئرنگ کنسٹرکشن مینجمنٹ، پروجیکٹ مینجمنٹ، مقامی اور بین الاقوامی کنسلٹینٹس کے ساتھ اشتراک، کوالٹی کنٹرول اور تعمیراتی و دیگر انجینئرنگ میٹریل کی وسیع تر رینج کیلئے ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کے وسیع تر شعبوں پر مشتمل ادارے کے مکمل پروجیکٹ کے انتظامی پورٹ فولیو کی نگرانی کرتے ہیں

اس کے ساتھ جناب عدنان کا بیشتر وقت فلاحی کوششوں کیلئے وقف ہے بالخصوص کم آمدنی والے علاقوں کے لئے ہاؤسنگ اسکیموں، گھروں کی دوبارہ تعمیر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اقدامات کے ذریعے شیلٹرز کی فراہمی ان کے خاص شعبے ہیں۔ وہ دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) میں خاصے فعال ہیں جو ایک غیرسرکاری ادارے کی حیثیت سے کام کررہا ہے اور جناب عدنان اسدرعلی، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرکی حیثیت سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ 2005 میں عدنان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ٹی سی ایف ریلیف فنڈ کی سرگرمیوں کی سربراہی کرتے ہوئے شیلٹرز اور مکانوں کی دوبارہ تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ سرگرمی ان کوششوں کا حصہ تھی جو پورے کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ 8,200 مکانات کی بحالی کے لئے کی گئی تھیں۔ موجودہ طور پر وہ کراچی ریلیف ٹرسٹ میں موثر طور پر سرگرم ہیں جو 2007 میں فیلڈ میں اس کے رضاکاروں کو منظم کرنے، ان کی فوری ریلیف کی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے اور پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی دوبارہ تعمیر کا بندوبست کرنے کی غرض سے مشترکہ طور پر تشکیل دیا گیا تھا

جناب عدنان موجودہ طور پر متعدد غیر منافع بخش اداروں میں مشاورتی عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں مثلاً:

رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز بابت:

دی سٹیزنز فاؤنڈیشن www.thecitizensfoundation.org

مشترکہ بانی و رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز بابت:

دی انڈس اسپتال www.indushospital.org.pk

دی ہنر فاؤنڈیشن www.hunarpakistan.org

کراچی ریلیف ٹرسٹ www.karachirelief.org

عدنان نے اپنے کیریئر کا آغاز منی سوٹا، امریکا میں ٹوئن سٹی ٹیسٹنگ کے ساتھ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے منی سوٹا، امریکا میں 3M کارپوریشن میں شمولیت اختیار کی جہاں پر انہوں نے آپریٹنگ یونٹس کو بند ہونے سے تحفظ اور بحالی کے سلسلے میں امریکہ بھر کے لئے پلانٹس کے سلسلے میں تحقیقاتی کام انجام دیا۔ انہوں نے وسکونسن یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے اپنا ایم ایس فارنسک انجینئرنگ میں یونیورسٹی آف منی سوٹا سے مکمل کیا

جناب ایس۔ ندیم احمد
جناب ندیم احمد، دی سرل کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے گزشتہ 9 سالوں سے کامیابی کے ساتھ ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ فارماسیوٹیکل اور ہیلتھ کیئر انڈسٹری میں 26 سالوں کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ دی سرل کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ وہ آئی بی ایل ہیلتھ کیئر لمیٹڈ، یونائیٹڈ ڈسٹری بیوٹرز پاکستان لمیٹڈ، یونائیٹڈ برانڈز لمیٹڈ، انٹرنیشنل فرنچائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ڈنکن ڈونٹس، آئی بی ایل آپریشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سرل بائیوسائنسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سرل فارماسیوٹیکلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سرل لیبارٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نیکسٹر فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور آئی بی ایل فیوچر ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔ وہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔ جناب ندیم احمد فعال طور پر پاکستان فارماسیوٹیکلز مینوفیچکررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) فورم سے منسلک ہیں جہاں پر وہ بطور چیئرمین پرائسنگ کمیٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مکینیکل انجینئرنگ و مینجمنٹ میں گریجویشن ڈگری اور مینجمنٹ انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ وہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹریٹ کے ایک ریسرچ اسٹوڈنٹ بھی ہیں اور یورپ و ایشیائی مارکیٹوں میں مروجہ فارماسیوٹیکل مارکیٹنگ طریقہ کار، چیلنجر اور موقع پر تحقیق کررہے ہیں۔
وہ THE IET (لندن، برطانیہ)، ایڈمسن یونیورسٹی (منیلا، فلپائنز)، ہارورڈ یونیورسٹی (بوسٹن، امریکا)، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یورپین یونیورسٹی اور بزنس اسکول (جنیوا، سوئٹزرلینڈ) میں مختلف کورسز، ورکشاپس اور سیمینارز میں شرکت کرچکے ہیں۔ انہوں نے چارٹرڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم آئی، رائل چارٹر، انگلینڈ)، سے فیلواسٹیٹس، دی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یوکے سے ممبر کا اسٹیٹس اور سائپرس انٹرنیشنل یونیورسٹی، نکوسیا، سائپرس سے اعلیٰ ترین ایوارڈ آف آنر بھی حاصل کیا ہے۔ وہ پاکستان کی معروف بزنس یونیورسٹیز اور انسٹی ٹیوشنز میں لیکچرز بھی دیتے رہے ہیں

جناب زبیر رزاق پال والا
جناب زبیر رزاق پال والا، ایم بی اے ڈگری کے حامل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی سے کیا۔ انہوں نے اپنی آرٹیکل شپ 1991 میں مکمل کی اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ بعدازاں لگ بھگ 3 سال کیلئے بحیثیت انٹرنل آڈیٹر فلپس الیکٹریکل انڈسٹری جوائن کی، اس کے بعد 1994 میں آئی بی ایل گروپ میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت سے گروپ کے ساتھ منسلک ہیں، انہوں نے تقریباً 10 سال تک فرسٹ یو ڈی ایل مضاربہ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے جبکہ ریٹیل بزنس یعنی ہیبٹ (Habitt) اور ڈنکن ڈونٹس کی نگرانی بھی کرتے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف پورٹ فولیوز مثلاً دی سرل کمپنی لمیٹڈ کے سیکریٹری، یونائیٹڈ ڈسٹری بیوٹرز پاکستان لمیٹڈ کے گروپ ڈائریکٹر فنانس اور منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔ جناب پال والا پیچیدہ امور پر کنٹرول کرنے اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

جناب مونس عبداللہ
جناب مونس عبداللہ نے سال 2007 میں بحیثیت بزنس منیجر انٹرنیشنل برانڈز لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور ایف ایم سی جی پروڈکٹس کی سیلز اور ڈسٹری بیوشن کی ذمہ داریاں سنبھالیں

جناب عبداللہ انڈس ویلی اسکول آف آرٹس سے ڈیزائننگ میں بیچلرز ڈگری کے حامل ہیں۔ وہ ”یونائیٹڈ ریٹیل (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر/ڈائریکٹر ہیں اور اس کے ریٹیل برانڈ ”ہیبیٹ“ (Habitt)کے سربراہ ہیں، جناب عبداللہ آئی بی ایل گروپ کی درج ذیل کمپنیوں کے بورڈ پر ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں

  • دی سرل کمپنی لمیٹڈ
  • آئی بی ایل ہیلتھ کیئر لمیٹڈ
  • یونائیٹڈ برانڈز لمیٹڈ
  • آئی بی ایل آپریشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
  • یونیورسل وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
  • سرل بائیوسائنسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
  • نیکسٹر فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ
  • آئی بی ایل فیوچر ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ

پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

ڈاکٹر عطاء الرحمن نامیاتی کیمیا میں خصوصی اعزاز کے ساتھ ایک نامور پاکستانی سائنسدان ہیں جو اکتوبر2002 سے ستمبر2008 کے درمیان ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور مارچ 2000 سے ستمبر2002 کے درمیان وزیرسائنس وٹیکنالوجی کے طور پر ملک کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ موجودہ طور پر آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس(این اے ایس آئی سی) کے ممالک میں نیٹ ورک آف اکیڈمکس آف سائنس کے صدر اور انٹرنیشنل سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (ایچ۔ ای۔ جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اور ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ) یونیورسٹی آف کراچی پاکستان میں پروفیسر /پیٹرن ان چیف کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن اپنے شعبے میں 56 سالوں سے زائد کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز، ہلالِ امتیاز، ستارہ ِامتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے

پروفیسر عطاء الرحمن نے چائنیز اکیڈیمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی جانب سے انٹرنیشنل سائنٹیفک کارپوریشن ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ وہ سائنس و ٹیکنالوجی پر پرائم منسٹر کی ٹاسک فورس کے چیئرمین، ٹیکنالوجی ڈرائیون نالج اکنامی پر پرائم منسٹر کی ٹاسک فورس کے وائس چیئرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ٹاسک فورس کے معاون صدر بھی رہ چکے ہیں

پروفیسر عطاء الرحمن نامیاتی کیمیا کے شعبے میں 1,207 سے زائد پبلی کیشنز بشمول 45 پیٹنٹس،335 کتابوں اور کلیدی امریکی اور پورپی پریسز کی جانب سے شائع شدہ کتب میں 69 ابواب اور مشہور ومعروف انٹرنیشنل جرائد میں 758 ریسرچ پبلی کیشنز کے حامل ہیں۔ ان کے تحقیقی کام کی بنیاد پر 82 طلبا کو نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگریوں سے نوازا گیا جن کے نام اور تھیسیس کے ٹائٹلز صفحات پر دیئے گئے ہیں

محترمہ شائستہ خالق رحمن
محترمہ شائستہ خالق رحمن نے اپنا بیچلر آف آرکیٹیکچر انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر سے 1997 میں مکمل کیا، انہوں نے ارشد شاہد عبداللہ (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں بطور آرکیٹکٹ/پروجیکٹ منیجر شمولیت اختیار کی۔ بعدا زآں وہ پروسیسنگ پروجیکٹس کے انتظامی پہلوؤں پر اپنی خصوصی دلچسپی اور گرفت کی وجہ سے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کی گئیں۔ سی او او کے عہدے کی اضافی ذمہ داریوں نے ان کو بزنس آپریشن، فنانس، پبلک ریلیشنز، کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشن، آفس ایڈ منسٹریشن اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں گہری دلچسپی کے باعث ایک پرائیویٹ آرکیٹیکچرل فرم چلانے کے پہلوؤں سے روشناس کرایا۔ وہ دی سرل کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک انڈیپینڈنٹ خاتون ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہی ہیں اور اس کے ساتھ کمپنی کی آڈٹ اور ایچ آر ری میونریشن کمیٹی کی صدر بھی ہیں

وہ دی سیرل کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک آزاد خاتون ڈائریکٹر کے طور پر بھی ہیں اور کمپنی کی آڈٹ اور HR معاوضہ کمیٹی کی بھی سربراہ ہیں۔

جناب مفتی ضیاء السلام

جناب مفتی ضیاء الاسلام پاکستان کی معروف جامعات سے بیچلر آف سائنس اور ایم بی اے کی ڈگری کے حامل ہیں۔ وہ فارماسیوٹیکل اور نیوٹریشن انڈسٹری میں 28 سالوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغاز ایک ڈچ نیوٹریشنل کمپنی NUTRICIA سے کیا اور وہ پاکستان میں نیوٹریشن پروڈکٹس کے تعارف کے دوران ٹیم کا ایک لازمی حصہ بن گئے۔ انہوں نے دی سرل کمپنی لمیٹڈکو بطور فیلڈ منجیر جوائن کیا اور سیلزو مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں مختلف عہدوں پر 27 سال تک خدمات انجام دیں، وہ مارکیٹنگ منیجر، جنرل منیجر کے عہدوں پر کام کرنے کے بعد اب بحیثیت ڈائریکٹر مارکیٹنگ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کارڈیالوجی، ریسپائریٹری کیئر، جی آئی مینجمنٹ اور پین مینجمنٹ کے شعبے میں متعدد کامیاب برانڈز کو روشناس کرایا۔
وہ سرل کے لاہور پلانٹ کے آپریشنز کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔ موجودہ طور پر وہ دی سرل کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ادارے آئی بی ایل ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں

اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس

محسن طیب علی اینڈ کمپنی

اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی

شیئر ہولڈنگ کا نمونہ