اگر آپ کی کسی شکایت کا تدارک ہماری جانب سے موثر طور پر نہیں کیا ہو تو آپ اپنی شکایت سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان (دی ”ایس ای سی پی“) کے پاس داخل کرسکتے ہیں، تاہم براہِ مہربانی نوٹ کرلیں کہ ایس ای سی پی صرف ان شکایات پر توجہ دے گی جو کہ پہلے براہِ راست کمپنی کو تدارک کے لئے جمع کرائی گئی تھیں اور کمپنی ان شکایات کو دور کرنے میں ناکام رہی ہو، مزید برآں ایسی شکایات جو ایس ای سی پی کے ریگولیٹری دائرہ کار/حدود سے متعلق نہ ہوں، ان پر ایس ای سی پی کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جائے گی۔
ساجد حسین
سینئر منیجر لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز
دی سرل کمپنی لمیٹڈ
ون آئی بی ایل سینٹر، دوسری منزل، پلاٹ نمبر1، بلاک 7 & 8
ڈی ایم سی ایچ ایس، ٹیپوسلطان روڈ،آف شاہراہِ فیصل، کراچی۔
فون: +92-21 37170200-201
موبائل: +92 301 8277956
ای میل: sajid.hussain@searlecompay.com
کارپوریٹ اور سماجی ذمہ داری
ہمارے فرائض کا دائرہ کار محض اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لئے منافع اور رقومات کے حصول تک محدود نہیں ہے۔.
سرل میں ہم نے ہمیشہ اس معیشت میں کارآمد شراکت کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے جہاں پر ہم کام کررہے ہیں۔ ہماری خصوصی توجہ کے بنیادی شعبوں میں سے ایک روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے جس میں وسیع تعداد میں صنعتی اور سیلز ورک فورس کو مدد مل سکے۔
کمپنی سماجی ذمہ داری میں بھی سرگرم کردار ادا کرتی ہے، اس کے مطابق کمپنی کا سی ایس آر پروگرام ہیلتھ کیئر، تعلیم، بچوں کی بہبود اور دیگر سماجی بھلائی کی سرگرمیوں میں وسیع البنیاد شراکت پر مشتمل ہے۔