English

معلومات برائے سرمایہ کار

اگر آپ کی کسی شکایت کا تدارک ہماری جانب سے موثر طور پر نہیں کیا ہو تو آپ اپنی شکایت سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان (دی ”ایس ای سی پی“) کے پاس داخل کرسکتے ہیں، تاہم براہِ مہربانی نوٹ کرلیں کہ ایس ای سی پی صرف ان شکایات پر توجہ دے گی جو کہ پہلے براہِ راست کمپنی کو تدارک کے لئے جمع کرائی گئی تھیں اور کمپنی ان شکایات کو دور کرنے میں ناکام رہی ہو، مزید برآں ایسی شکایات جو ایس ای سی پی کے ریگولیٹری دائرہ کار/حدود سے متعلق نہ ہوں، ان پر ایس ای سی پی کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جائے گی۔ .

URL: https://sdms.secp.gov.pk

ساجد حسین

سینئر منیجر لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز

دی سرل کمپنی لمیٹڈ
ون آئی بی ایل سینٹر، دوسری منزل، پلاٹ نمبر1، بلاک 7 & 8 ,
ڈی ایم سی ایچ ایس، ٹیپوسلطان روڈ،آف شاہراہِ فیصل، کراچی
فون: +92-21 37170200-201
موبائل: +92 301 8277956
ای میل: sajid.hussain@searlecompay.com

کارپوریٹ اور سماجی ذمہ داری

سرل میں ہم نے ہمیشہ اس معیشت میں کارآمد شراکت کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے جہاں پر ہم کام کررہے ہیں۔ ہماری خصوصی توجہ کے بنیادی شعبوں میں سے ایک روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے جس میں وسیع تعداد میں صنعتی اور سیلز ورک فورس کو مدد مل سکے۔

کمپنی سماجی ذمہ داری میں بھی سرگرم کردار ادا کرتی ہے، اس کے مطابق کمپنی کا سی ایس آر پروگرام ہیلتھ کیئر، تعلیم، بچوں کی بہبود اور دیگر سماجی بھلائی کی سرگرمیوں میں وسیع البنیاد شراکت پر مشتمل ہے۔